قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروس چیفس اور پاکستان کی مسلح کا افواج بابائے ق??م کو زبردست خراجِ تحسین کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں ??ہا گیا ہے کہ مسلح افواج قائد اعظم کی پائیدار بصیرت اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، جن کی انتھک محنت نے ق??م کو یکجا کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔
اعل??می?? میں ??ہا گیا ہے کہ اس قومی دن کے موقع پر ہم ان کے رہنما اصولوں "اتحاد، ایمان، اور تنظیم" پر اپنے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں، جو آج بھی ق??م کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اس کے علاوہ مسلح افواج نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ محبت، ہمدردی، اور امن کی ان آفاقی اقدار کا جشن مناتے ہیں جو اس موقع کی روح ہیں۔
اعل??می?? میں ??ہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ق??م کی حفاظت، انصاف اور ہم آہنگی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی عوام اور وطن کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔